Sunday, March 22, 2020

سندھ سے خوشخبری، کورونا وائرس سے متاثرہ چوتھا مریض صحت یاب

سندھ سے خوشخبری، کورونا وائرس سے متاثرہ چوتھا مریض صحت یاب
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ چوتھا مریض صحت یاب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ چوتھا مریض صحت یاب ہوگیا۔

مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ متاثرہ شخص کے 2 ٹیسٹ کیےگئے، دونوں بار منفی آئے، صحت یاب ہونے والا شخص گھر میں آئیسولیشن میں تھا،الحمداللہ، چوتھے مریض کا صحت یاب ہونا ہمارے لیے امیدکی کرن ہے۔


وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے بھر میں رات 12 بجے سے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب عوام کو محتاط ہو کر گھروں میں بیٹھنا ہے، یہ کرفیو نہیں (کیئر فار یو) ہے اور اس دوران لوگوں کو بلا ضرورت گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی، اگر کسی کام سے نکلیں تو شناختی کارڈ ساتھ رکھیں۔

واضح رہے کہ  کورونا وائرس کے پیش نظر کراچی اور اندرون سندھ میں رینجرز کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2xedNNU

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times