Sunday, March 22, 2020

دنیا کے نصف سے زائد ممالک کورونا وائرس کے لپیٹ میں، اہم سیاسی شخصیات بھی متاثر

دنیا کے نصف سے زائد ممالک کورونا وائرس کے لپیٹ میں، اہم سیاسی شخصیات بھی متاثر
جہاں کورونا وائرس نے دنیا کے نصف سے زائد ممالک کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے، وہیں اس وبا سے کئی اہم سیاسی شخصیات بھی متاثر ہوئی ہیں۔

کئی عالمی رہنماؤں نے بھی وبا کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے اپنی سرگرمیوں کو محدود کر دیا ہے، تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے پوری دنیا  پریشان۔

کورونا وائرس کے  خطرے جرمن چانسلر انجیلا مرکل قرنطینہ میں چلی گئیں،ان سے ملاقات کرنے والے ڈاکٹر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

قرنطینہ میں جانے کے بعد چانسلر کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا، جرمنی کی چانسلر کا اگر ٹیسٹ منفی آیا تو وہ دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گی۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس نے 192 ممالک کو لپیٹ میں لے لیا، 14 ہزار 600 سے زائد زندگیاں نگل گیا

انجیلا مرکل نے چند روز قبل کہا تھا کہ ملک کی ستر فیصد آبادی کورونا وائرس سے متاثر ہوسکتی ہے، جس کے سدباب کے لیے خطیر رقم جاری کی گئی،ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر وہ قدم اٹھائیں گے جو اس مشکل سے ملک کو نکال سکے۔

کورونا وائرس امریکی سینیٹ میں حملہ آورہو گیا،،سینیٹر رینڈ پال میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی، سینیٹر نے کورونا وائرس سے متاثرہ کسی فرد سے براہ راست رابطے کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کردیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2xZ4f9H

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times