
،سرکاری اعدادوشمار سامنے آگئے،کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک ہزار پانچ سو چھبیس تک پہنچ چکی ہے،28 شہری کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے۔
پنجاب میں 558، سندھ میں 481، بلوچستان میں 138، خیبر پختونخوا میں 188 ، گلگت بلتستان میں 116، اسلام آباد میں 43 جب کہ آزاد کشمیر 2 میں مریض زیر علاج ہیں۔
پاک ۤآرمی اس مشکل کی گھڑی میں بھی پیش پیش
کورونا وائرس کی وجہ سے ملک کے بیشتر اضلاع میں پاک فوج کے دستے تعینات کر دیے گئے۔
خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع، پنجاب کے 34 اضلاع، سندھ کے 29 اضلاع میں پاک فوج کے دستے تعینات کیے گئے ہیں جبکہ بلوچستان کے 9، گلگت بلتستان کے تمام 10 اضلاع اور آزاد کشمیر میں بھی پاک فوج کے دستے تعینات کیے گئے ہیں۔
وزیر اعظم پاکستان نے نوجوانوں کو سونپی ذمہ داری
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ امید ہے نوجوان قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اپنا بہترین کردار ادا کریں گے، چین میں بھی لاک ڈاوٴن کے دوران نوجوانوں نے ہی ذمہ داری سے فوڈ سپلائی بحال رکھی تھی۔
معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار پرائم منسٹر کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی تشکیل کے لیے متحرک ہوگئے ہیں۔
چین نے نبھائی پاکستان سے دوستی
گزشتہ روزخصوصی طیارہ چینی ڈاکٹرز کی ٹیم کو لے کر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گیا۔
مزید پڑھیں: پاک چین دوستی کی نئی مثال قائم، کورونا سے نمٹنے کیلئے چینی ڈاکٹرز کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
کورونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس، این 95 ماسکس اور دیگرطبی سامان کے دو جہاز پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ گلگت بلتستان حکومت بھی امدادی سامان بھجوایا گیا ہے۔چینی سفارت خانے کے مطابق پاکستان کو مزید طبی سامان کی فراہمی کی تیاری کی جا رہی ہے اور چین آئسولیشن کیلئے ایک عارضی اسپتال بنانے میں پاکستان کی مدد کرے گا۔
خوف و ہراس کے ماحول میں سندھ سے آئی خوشخبری
کورونا کے خوف کا شکار عوام کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ سکھر قرنطینہ سینٹر سے مزید ایک سو بیس زائرین کو گھروں کو بھیج دیا گیا، تفتان سے مزید انسٹھ زائرین کے قرنطینہ سینٹر پہنچنے کے امکانات ہیں۔
سکھرقرنطینہ سینٹر میں تفتان سے لاکر رکھےگئے زائرین میں سے ٹیسٹ منفی آنے کے بعد ایک سوبیس زائرین کو کلیئر قرار دے کر گھروں کو روانہ کردیا گیا ہے۔
ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کا لاک داؤن سے متعلق بیان
ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث کورونا وائرس کے کیسز کا تناسب کم ہوا ہے اور حکومت اس پر عمل درآمد کرانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔
مزید جانیئے: لاک ڈاؤن کے باعث کورونا وائرس کے کیسز کا تناسب کم ہوا ہے: ترجمان گلگت بلتستان
انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے کے تعاون سے 3 ٹیسٹنگ سینٹر قائم کر رہے ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں تین ٹراما سینٹرز بھی بنائے جا رہے ہیں۔
جان لیوا وائرس نے مچائی بین الاقوامی سطح پر تباہی
اسپین میں لاک داؤن
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اسپین کے وزیر اعظم نے کل سے پورا ملک بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اسپین کے وزیر اعطم پیدرو سانچز نے پیر سے پورا ملک مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کس ملک کو بند کرنے کا فیصلہ؟ اہم تفصیلات سامنے
پیدرو سانچز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اشیائے ضروریہ کے علاوہ ہر قسم کی خرید و فروخت بند رہے گی اور کسی بھی شخص کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
شہزادی ماریہ ٹریسا کورونا وائرس کا شکار
اسپین کے بادشاہ فلپ ششم کی کزن شہزادی ماریہ ٹریسا کورونا وائرس کا شکار ہوکر چل بسیں۔
کورونا کو انسان کا عزم شکست دینے لگا
انسان کا عزم بلند ہو تو دنیا میں کوئی بھی چیز نا قابل شکست نہیں، کورونا وائرس کو انسان کے غیر متزلزل ارادے ہرانے لگے۔ ایک اور اچھی خبر آ گئی۔ کینیڈین وزیراعظم کی ہلیہ صحت یاب ہو گئیں۔
مزید جانیں: کورونا کو انسان کا عزم شکست دینے لگا، کینیڈین وزیراعظم کی اہلیہ مکمل صحت یاب
کینیڈاکے وزیر اعظم کی اہلیہ کا بارہ مارچ کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ وزیر اعظم کی اہلیہ کا لندن کے دورہ سے واپسی پر ٹیسٹ کیا گیا تھا۔
ہر شعبے سے آگئی حکومتِ پاکستان کی مدد
معروف پاکسستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اسلام آباد میں واقع باکسنگ اکیڈمی کو قرنطینہ سینٹر بنانے کی پیشکش کردی۔
باکسر عامر خان کا کہنا ہےکہ کورونا کے مریضوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے حکومت کا بھرپور تعاون کرنا چاہتا ہوں۔
عالمی شہرت یافتہ پاکسستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عامر خان فاؤنڈیشن پاکستان میں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے حکومت سے ہر ممکن تعاون کی خواہشمد ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عامر خان باکسنگ اکیڈمی کے ہال میں لگ بھگ 1000 بیڈز لگانے کی جگہ میئسر ہے اور اسے حسب ضرورت استعمال کیا جاسکتا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3dFsWs3
0 comments: