Sunday, March 29, 2020

سندھ حکومت کا جیلوں سے قیدیوں کو عارضی رہائی دینے کا فیصلہ، سنگین مقدمات کے مجرموں پر یہ رعایت نہیں

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ
سندھ حکومت نے سزایافتہ قیدیوں کو عارضی رہائی دینے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے محکمہ داخلہ کی سمری منظور کرلی ،سنگین مقدمات کے قیدیوں پر اس رعایت کا اطلاق نہیں ہوگا۔

کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے سندھ حکومت نے بڑا فیصلہ کیا ہے، سندھ حکومت نے صوبے کی تمام جیلوں سے سزایافتہ قیدیوں کو عارضی رہائی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے محکمہ داخلہ کی سمری منظور کرلی۔ صوبے کی تمام جیلوں میں سزایافتہ قیدیوں کو 4 مہینے کیلئے رہا کیا جائے گا، عارضی رہا ہونے والے قیدیوں کو ضمانتی بانڈ جمع کرانا ہوں گے۔

فیصلے کا اطلاق منشیات، نیب اور دیگر معمولی جرائم میں ملوث سزایافتہ قیدیوں پر بھی ہوگا تاہم اس فیصلے کا سنگین مقدمات کے قیدیوں پر اطلاق نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کو ملنے لگی شکست، 28 مریض صحتیاب جبکہ متاثرین کی تعداد 1526 تک پہنچ گئی

سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان میں وبا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1526 تک پہنچ گئی ہے جب کہ مزید ایک شخص کی ہلاکت کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2xw1E76

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times