Friday, March 27, 2020

کورونا وائرس: پاکستان میں متاثرین کی تعداد 1200 سے تجاوز کر گئی، 23 مریض صحتیاب

کورونا وائرس: پاکستان میں متاثرین کی تعداد 1200 سے تجاوز کر گئی، 23 مریض صحتیاب
حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1235 ہوگئی ہے۔

ملک میں اب تک کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 9 ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں سے پنجاب میں 3، خیبرپختونخوا میں 3 جب کہ سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

پنجاب میں بدھ اور جمعرات کے روز پے در پے ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی جہاں بدھ کے روز راولپنڈی میں بیرون ملک سے آنے والی خاتون چل بسیں جب کہ جمعرات کو لاہور میں کورونا سے ایک  ہلاکت رپورٹ ہوئی جو اب تک شہر میں وائرس سے دوسری ہلاکت ہے۔

سندھ 

سندھ میں آج اب تک کورونا وائرس کے مزید 8 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 429 ہوگئی ہے۔

صوبائی حکومت کے ترجمان کی جانب سے ان کیسز کی فی الحال کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

گزشتہ روز کراچی میں کورونا کے مزید 7 کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد صرف کراچی میں کیسز کی تعداد 153 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: نماز جمعہ سے قبل تمام مساجد کو باجماعت نمازوں کی ادائیگی پر پابندی سے متعلق نوٹس جاری

سندھ میں 14 افراد مہلک وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں جن میں سے 13 کا تعلق کراچی اور ایک کا حیدرآباد سے ہے جب کہ ایک مریض انتقال کرچکا ہے۔

 پنجاب 

پنجاب میں اب تک کورونا وائرس کے 14 نئے کیسز سامنے آچکے ہیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 408 ہوگئی ہے جس کی تصدیق مسرت چیمہ کی جانب سے کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: صوبہ پنجاب میں تمام خواتین، کم عمر اور معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کی رہائی کا حکم

پنجاب میں کورونا وائرس سے اب تک 3 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں سے ایک مریض راولپنڈی اور 2 لاہور میں جاں بحق ہوئے۔

 بلوچستان 

بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 12 کیسز سامنے آئے جس کے بعد مصدقہ کیسز کی تعداد 131 ہوگئی جس کی تصدیق صوبائی حکومت کے ترجمان کی جانب سے کی گئی۔

 خیبر پختونخوا

سرکاری پورٹل پر کیسز کی تعداد میں اضافے کے بعد صوبے میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 147 ہوگئی ہے۔

کے پی کے میں جمعرات کو کورونا وائرس کے 2 مریض صحتیاب ہوگئے جنہیں اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔

خیال رہے کہ صوبے میں اب تک 3 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

گلگت بلتستان 

گلگت بلتستان میں بھی جعمرات کو 7 نئے کیسز مثبت آئے۔ مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 91 ہو گئی ہے۔

مشیر اطلاعات  کے مطابق تمام 7 مریضوں کا تعلق ضلع اسکردو سے ہے۔

گلگت بلتستان  میں بدھ کے روز 2 مریض صحتیاب ہوئے تھے جس کے بعد صحتیاب مریضوں کی تعداد 6 ہوگئی تھی۔

اسلام آباد 

جمعہ کے روز سرکاری پورٹل پر اسلام آباد میں مزید 2 کیسز رپورٹ کیے گئے جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں مجموعی کیسز کی تعداد 27 ہوگئی ہے تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ان کیسز کی کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔

 آزاد کشمیر  

جمعرات کے روز میرپور آزاد کشمیر ایک اور مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد آزاد کشمیرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔

صحتیاب

پاکستان میں مہلک وائرس سے اب تک 23 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جن میں سے 12 کا تعلق سندھ، 6 کا گلگت بلتستان، 2 اسلام آباد، 2 کا خیبر پختونخوا اور ایک کا پنجاب سے ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3aqKhTy

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times