
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 960روپے اضافہ ہو گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 93ہزار 500روپے ہوگئی ۔انٹر نیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 17ڈالر فی اونس اضافہ ہوا ہے۔
سرمایہ کاروں کی جانب سے سونا محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جارہا ہے، بلین مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کی وجہ سےمقامی صرافہ بازاروں میں سونےکی فی تولہ اوردس گرام کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ دوسری جانب سونا پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
مزید پڑھیں: سونے نے بھری اونچی اڑان، پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
گزشتہ روز سونا کی قیمت میں 920 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد 93500 روپے ہو گئی، کاروباری ہفتے کے پہلے روز 10 گرام سونا 780 روپے اضافے سے 80175 روپے کا ہو گیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2T3lopO
0 comments: