Friday, February 21, 2020

انٹرن شپ پروگرام کے علاوہ ایک اور اہم منصوبہ مارچ میں متعارف، نوجوانوں کیلئے خوشخبری آگئی

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید
وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ مارچ سے پوسٹ آفس سے اڑھائی لاکھ نوکریاں دیں گے۔

مراد سعید نے نوجوانوں کیلیے انٹرن شپ پروگرام کے آغاز کے حوالہ سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں تاہم مارچ سے پوسٹ آفس سے اڑھائی لاکھ نوکریاں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ این ایچ اے کا ریونیو 16ماہ میں27 ملین بڑھایا ہے، دس ارب 90 کروڑ کی ریکوری کرچکے ہیں، جو این ایچ آئے کا انٹرنشپ پروگرام مکمل کریگا اس کو نوکری بھی فراہم کی جائیگی۔

وفاقی وزیرکا کہنا تھا مارچ سے پوسٹ آفس میں اڑھائی لاکھ نوکریاں دیں گے۔ پوسٹ آفس مارچ کے پہلے ہفتے میں شروع ہو رہا ہے جو فرنچائز پر مشتمل ہوگا جہاں نوجوانوں کو نوکریاں مہیا کی جائیں گی، فرنچائز پوسٹ آفس پر سرکار کا کوئی پیسہ نہیں لگے گا، ایک لاکھ پچیس ہزار فرنچائز پوسٹ آفس کھولے جائیں گے، آئیڈیاز فراہم کرنے والوں کو کاروبار میں مدد فراہم کی جائیگی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2vUtZmC

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times