Sunday, February 23, 2020

پاکستان کا ترکی اور ایران میں زلزلےسےقیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

پاکستان کا ترکی اور ایران میں زلزلےسےقیمتی جانوں کے ضیا ع پر اظہارافسوس
پاکستان نے ترکی اور ایران میں زلزلےسےقیمتی جانوں کے ضیا ع پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ برادر اسلامی ملکوں کی ہرممکن مددکیلئےتیارہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا کہ پاکستان نے ترکی اور ایران میں زلزلےسےقیمتی جانوں کے ضیا ع پر اظہارافسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور زخمیوں کی جلدصحتیابی کیلئے دعا کی۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا غم کی اس گھڑی میں ترکی اور ایران کے برادرعوام کےشانہ بشانہ کھڑے ہیں، برادر اسلامی ملکوں کی ہرممکن مدد اور معاونت فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔
اد رہے ایران اور ترکی کے بارڈر پر 5.7 کی شدت کا زلزلہ آیا تھا ، زلزلے سے چاربچوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوئے، زلزلے کے جھٹکے ترکی،ایران کےسرحدی علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

ترک میڈیا کا کہنا تھا کہ زلزلےسےترکی کے 43 دیہات متاثر ہوئے جبکہ تباہ شدہ مکانات کےملبے تلےدبے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، زلزلے سے متاثرہ علاقوں خوف وہراس کی فضا پائی جاتی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Vhkqss

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times