
ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا ہےکہ ایران میں کورونا وائرس کو لے کر دشمن کے پس پردہ اہداف ہیں جنہیں وہ حاصل کرنا چاہتا ہے۔ خصوصی درس کی محفل میں ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای نے مغرب کی جانب سے کورونا وائرس سے متعلق خبروں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے کورونا وائرس پھیلنے کے بہانے لوگوں کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، ایرانی عوام کو چوکس اور ملک کے مختلف ستونوں کو نشانہ بنانے کے لئے دشمنوں کی سازشوں کے خلاف کارروائی کے لئے تیار رہنا چاہیے۔
ایرانی سپریم لیڈر نے انتخابات کے عظیم امتحان میں ایرانی قوم کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی جس کے نتیجے میں تمام موقع پرستوں اور دشمنوں کی میڈیا مہم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، ایرانیوں کے خلاف دشمنوں کی دشمنی صرف معاشی اور ثقافتی میدان ہی نہیں بلکہ مذہبی اور انقلابی عقائد تک پھیلا ہوا ہے، دشمن ایران میں انتخابات کے خلاف ہیں کیونکہ وہ نہیں چاہتے ہیں کہ لوگوں کی بڑے پیمانے پر رائے شماری کو حقیقت کے طور پر تسلیم کیا جائے۔
سید علی خامنہ ای نے انتخابات کے انعقاد کو ایک ایسا اقدام قرار دیا جس کے نتیجے میں دشمنوں کے دعوؤں کو ناکام بنایا گیا جو آزادی اور جمہوریت کے ساتھ مذہب کے تضاد کے خیال کو فروغ دینا چاہتے ہیں، ایران میں انتخابات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مذہب ایک مکمل جمہوریت کا مطلق وسیلہ ہے،(41) اکتالیس سال کے دوران (37)سینتیس راؤنڈ انتخابات کا انعقاد جمہوریت کے قیام کے لئے اسلامی نظام کی کوششوں کا اشارہ ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2HLQsoN
0 comments: