
لاہور قلندزر کے خلاف جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے موسیٰ خان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ اکثر ٹیم انتظامیہ سے کہا کرتے تھے کہ انھیں بھی بیٹنگ کا موقع دیا جائے۔
گزشتہ روز پی ایس ایل کے ساتویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر موسیٰ خان نے بیٹنگ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 17 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کہتے ہیں کہ انتہائی دلچسپ میچ ہوا ، یقین ہے شائقین کو مزہ آیا ہو گا۔
شاداب خان نے بتایا کہ موسیٰ خان اکثر کہتا تھا کہ اُنہیں بیٹنگ کا موقع بھی دیں، لاہور کے خلاف میچ میں موسیٰ نے ثابت کر دیا کہ وہ اچھی بیٹنگ بھی کر سکتا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VeLWqy
0 comments: