
حکام کا کہنا ہے موسم گرما تک تمام نئے پاسپورٹس نیلے رنگ کے ہو ں گے۔ پرانے پاسپورٹ پر فی الوقت سفر ممکن ہو گا۔ پاسپورٹ ڈیزائن آئندہ تیس سال کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ فیصلے سے بریگزٹ کے حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
نئے پاسپورٹ کا اجراء آئندہ ماہ کیا جائے گا۔ نیا نیلے رنگ کا پاسپورٹ بنانے کی ذمے داری فرانسیسی کمپنی کے سپرد کی گئی ہے۔ پچھلے سرورق میں انگلینڈ ، ناردرن آئرلینڈ ، اسکاٹ لینڈ اور ویلز کے قومی نشانات پر مشتمل نقش کشی ہوگی۔
برطانوی ہوم سیکریٹری پریتی پاٹل نے کہا ہے کہ پاسپورٹ میں تبدیلی سے برطانیہ کو اسکی شناخت واپس مل گئی۔ بریگزٹ نے یو کے کو دنیا کے سامنے نئے انداز سے متعارف ہونے کا موقع فراہم کیا۔
ہوم آفس نے کہا کہ پاسپورٹ کی تیاری میں استعمال ہونے والے کاربن فونٹ پرنٹ کو بتدریج کم کر کے ختم کر دیا جائے گا۔ فیصلے کی تکمیل کے لیے بڑی تعداد میں درخت لگائے جائیں گے۔ معلومات کو محفوظ رکھنے کے لیے نئے پاسپورٹ کو جدید اور محفوظ پرنٹنگ اینڈ ڈیزائن ٹیکنیک کا استعمال کیا جائے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2T3T3ja
0 comments: