Monday, February 10, 2020

اظہر علی نے بنگلا دیش سے ٹیسٹ میچ جیتنے کا کریڈٹ کسے دیدیا؟ شائقینِ کرکٹ حیران

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی
قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہاہے کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا ہر میچ جیتنا ضروری ہے، شاندار کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ جیت کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریویو لینے میں رضوان اور دیگر کھلاڑیوں نے سپورٹ کیا، خاص طور پر پہلی اننگز میں باﺅلرز نے اچھی بولنگ کی، باﺅلرز نے پلان کے مطابق باﺅلنگ کی۔

 کپتان اظہر علی نے مزید کہا کہ نسیم شاہ نے کم عمر میں بڑا کارنامہ انجام دیاہے، شان مسعود اور بابراعظم نے بڑی اننگز کھیل کر پلیٹ فارم مہیا کیا۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ، پاکستان نے بنگلا دیش کو شکست دیدی

واضح رہے کہ شاہنیوں کی جیت، پہلے ٹیسٹ میں بنگالی ٹائیگرز کو دبوچ لیا، پاکستان نے بنگلا دیش کو ایک اننگز اور چوالیس رنز سے شکست دی، دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3brWSqL

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times