Monday, February 10, 2020

ایران کے شہر قم میں کشمیر کانفرنس کا انعقاد، کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے

ایران کے شہر قم میں کشمیر کانفرنس کا انعقاد، کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے
دنیا بھر کی طرح ایران میں بھی کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یک جہتی کا سلسلہ جاری ہے، ایران کے شہر قم میں ہونے وا لی کشمیر کانفرنس میں کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگ گئے۔

ایران کے شہر قم میں کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،جس میں آزاد و جموں کشمیر سمیت پاکستانی طلبا اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کانفرنس کے شرکا نے کشمیر میں بھارت قابض افواج کی جانب سے کئے جانے والے انسانیت سوز اور غیر قانونی اقدامات پر کڑی تنقید کی۔

انہوں نے مودی سرکار کی مسلم مخالف قانون سازی اور مسلم دشمن پالیسیوں کی سخت الفاظ میں مزمت کی۔

شرکاء نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کا مطالبہ کیا ،، اس دوران بھارت مخالف اور کشمیر کے حق میں نعرے لگائے گئے،، مقرین کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی تک جنگ جاری رہے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2H96cSj

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times