Monday, February 3, 2020

کراچی تاجروں کا بڑا اعلان، مارکیٹ کھولنے کا نیا وقت بتا دیا

 حافظ اسلام مارکیٹ صبح ساڑھے 8 بجے کھولنے کا اعلان
کراچی میں میریٹ روڈ پر واقع حافظ اسلام مارکیٹ صبح ساڑھے 8 بجے کھولنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

کراچی میں میریٹ روڈ پر واقع حافظ اسلام مارکیٹ کے تاجروں نے دکانیں صبح 8.30 پر کھولنے اور شام 6.30 پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹریڈرز ایسوسی ایشن میریٹ روڈ اور آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن نے تاجروں سے اپیل کی ہے کہ اس مہم کا ساتھ دیں، اور مارکیٹیں صبح جلدی کھولیں اور صبح سویرے کاروبار کی شروعات کریں۔

تاجروں نے کہا ہے کہ مارکیٹ شام ساڑھے 6 بجے تک بند کر دی جائے گی، اس کے بعد کوئی کاروبار نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ کراچی کے تجارتی مارکیٹوں میں دکانیں 12 بجے دوپہر کے بعد کھلتی ہیں اور رات دیر گئے تک کھلی رہتی ہیں، مارکیٹیں دیر سے کھلنے اور رات گئے بند ہونے سے نہ صرف کاروبار پر منفی اثر پڑتا ہے بلکہ سماجی زندگی پر بھی یہ طرز عمل اثر انداز ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں حکومتی سطح پر کاروباری مراکز صبح جلد کھولنے اور شام کو جلد بند کرنے کے فیصلے بھی ہو چکے ہیں، تاہم اس طرح کے اقدامات کی کوششیں ناکام رہیں، تاجروں نے اپنا طرز عمل نہیں بدلا، سندھ حکومت نے یہ حکم بھی جاری کیا تھا کہ صبح 9 بجے دکانیں کھول کر شام 7 بجے کاروباری مراکز ہر صورت بند کرنے ہوں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2RTEDTa

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times