Saturday, February 29, 2020

پاکستان نے افغان امن معاہدے کےلیے اہم کردار ادا کیا: وزیرخارجہ شاہ محمود

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امریکا طالبان معاہدے سے بین الافغان مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی۔

امریکا طالبان معاہدے کے حوالے سے اپنے بیان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغان عوام کےلیے آج بڑا دن ہے، پاکستان نے افغان امن معاہدے کےلیے اہم کردار ادا کیا، معاہدے سے بین الافغان مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی اور افغانستان امن واستحکام کی جانب گامزن ہوگا۔

واضح رہے کہ امریکا اور افغان طالبان میں امن معاہدہ آج قطر میں ہوگا۔ امریکا اور طالبان کے نمائندے افغان امن معاہدے پر دستخط کریں گے۔ شاہ محمود قریشی بھی معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شریک ہوں گے، افغان طالبان کے ساتھ امن معاہدے پردستخط مائیک پومپیو کریں گے۔

مزید پڑھیں: امن کی کوششیں رنگ لانے کے قریب، امریکا اور افغان طالبان کے درمیان معاہدے پر دستخط قطر میں ہوں گے

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ افغانستان میں جاری جنگ کا خاتمہ ہونے والاہے، افغان عوام نئے مستقبل کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں، معاہدے کے بعد افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کا عمل شروع ہوگا، طالبان نے معاہدے کی پاسداری کی تو افغانستان سے فوج واپس بلالیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2I39bfy

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times