
نمائندہِ سچ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور محکمہ ایکسائز میں شہریوں کی طویل قطاریں رہتی ہیں، گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لئے دستاویزات جمعہ ہونے کے باوجود رجسٹریشن کارڈز کا کوئی پتہ نہیں ہے۔ نئی گاڑیوں اور موٹرسائيکلوں کی نمبر پلیٹس بھی نہیں دی جارہی ہیں۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں سات لاکھ 30 ہزار سے زائد اسمارٹ کارڈ زیر التوا ہیں۔
اسمارٹ کارڈ بنانے واکی کمپنی کے پاس مٹیریل ہی ختم ہوگیا ہے، لوگ سمارٹ کارڈ کی لاکھوں روپے فیس ادا کرچکے ہیں مگر تاحال کارڈ سے محروم ہیں۔
لوگوں نے اپنی موٹر سائیکل، گاڑی، رکشہ اور دیگر ٹرانسپورٹ کی رجسٹریشن تو کروالی مگر ان سب کو اسمارَٹ کارڈ کا اجرا نہ ہوسکا لمحہ فکریہ تو یہ ہے کہ رواں سال 2019 کی نئی سیریل ایل ای ختم ہونے والی ہے مگر پھر بھی اسمارٹ کارڈ جاری نہیں ہوئے۔
دوسری طرف پنجاب کے وزیر ایکسائزو ٹیکسیشن حافظ ممتاز احمد نے کہا ہے کہ اگلے 2 سے 3 ہفتوں میں صورت حال بہتر ہوجائے گی مگر ایسا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔
ایک محتاط اندازے کے مطابق محکمہ ايکسائز پنجاب ميں سالانہ 20 لاکھ نئی موٹر سائيکلز اور 2 لاکھ گاڑيوں کی رجسٹريشن ہوتی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VwRxJa
0 comments: