اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک کی لازوال دوستی کے اعادہ کے ساتھ ساتھ چیلنجز میں مدد اور حمایت کے جذبے کی یاد دہانی کی گئی جب کہ شاندار تعلقات کو باہمی شراکت داری اور توسیع دینے کےعزم کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے لازوال تعلقات کے تحفظ پر زور دیاگیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ ڈیکلیئریشن آف اسٹریٹیجک اکنامک فریم ورک اور ایکشن پلان کا خیرمقدم کیا گیا اور پاک ترک ہائی لیول اسٹریٹیجک تعاون کونسل میکانزم پر زور دیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق دہشت گردی کی لعنت کے خلاف لڑائی کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیاگیا، دہشت گردی کی بنیادی وجوہات سے نمٹنے پر زور دیا گیا اور کہا گیا کہ دہشتگردی کو کسی مذہب، قومیت اور تہذیب سےنہیں جوڑا جاسکتا۔
مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی سینکشنز رجیم کا اسکوپ بڑھانے پر اتفاق کیاگیا اور اسلاموفوبیا کی بڑھتی لہر اور مسلمانوں کے خلاف حملوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا، اسی طرح ہائی لیول اسٹریٹیجک کوآپریشن کونسل ورکنگ گروپوں کے نتائج کی توثیق اور دوطرفہ ادارہ جاتی میکانزم پر بھی اتفاق کیاگیا۔
مزید پڑھیں: ترک صدررجب طیب اردوان نے کشمیر کے بارے بڑی اہم بات کر دی،لاکھوں کشمیریوں کے دل جیت لیے
واضح رہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی مسئلہ کشمیر کو امن اور انصاف کے ذریعے حل کرنے کے فیصلے پر قائم ہے، حالیہ بھارتی اقدامت سے ہمارے کشمیری بھائیوں کو بہت نقصان پہنچا ہے۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ کشمیر ترکی کیلئے وہی حیثیت رکھتا ہے جوجو پاکستان کے لیے رکھتا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/326ACyt
0 comments: