Friday, February 14, 2020

ایف آئی اے کی بڑی کاروائی، جعلی دستاویزات کے حامل افراد دھر لیئے گئے

ایف آئی اے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پہ کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات کے حامل دو مسافروں کو گرفتار کرلیا
فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے اسلام آباد ایئرپورٹ پہ کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات کے حامل دو مسافروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ملائیشیا سے اسلام آباد پہنچنے والے شمشیر علی کے پاس جعلی ویزہ تھا۔ مسافر سوات کا رہائشی ہے اور پی کے-895 سے اسلام آباد پہنچا تھا۔ دوران ایمیگریشن مسافر کا ویزہ جعلی نکلا تو ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

دوسری طرف سیالکوٹ کا رہائشی کامران علی چین سے اسلام آباد پہنچا تو اس نے ایمیگریشن حکام کے سامنے جنوبی کوریا کا ایمرجنسی پاسپورٹ پیش کیا، ایمیگریشن حکام نے شک ہونے کی بنیاد پر جب اس کی تلاشی لی تو اس کے قبضے سے تنزانیہ کا جاری کردہ پاسپورٹ بھی برآمد ہوا۔

ابتدائی تفتیش میں ایمیگریشن حکام کے سامنے یہ بات آئی ہے کہ ملزم کامران علی نے 16 لاکھ روپے کے عوض کوریا اور تنزانیہ کی جعلی سفری دستاویزات حاصل کی تھیں۔

ایف آئی اے نے ابتدائی پوچھ گوچھ کے بعد ملزمان شمشیر علی اور کامران علی کو انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کردیا ہے جہاں ان سے مزید تفتیش و تحقیق کی جارہی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Su5B41

0 comments:

Popular Posts Khyber Times