Friday, February 14, 2020

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور جائیں گے

وزیراعطم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور جائیں گے
وزیراعطم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور جائیں گے جہاں وہ گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کریں گے۔

دورہ لاہور کے دوران وزیراعظم مہنگائی اور امن و امان سے متعلق اعلی سطحی اجلاس کی صدرات کریں گے، وزیراعظم کو پنجاب میں گورننس سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

محکمہ صحت کی جانب سے انصاف کارڈ تقسیم کی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں وزیراعظم شہریوں کو صحت انصاف کارڈ تقسیم کریں گے۔

جبکہ وزیراعظم عمران خان سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ بھی کریں گے جہاں انہیں بریفنگ دی جائے گی ، بعد ازاں وہ اراکین پنجاب اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2whbCZf

0 comments:

Popular Posts Khyber Times