Monday, February 3, 2020

سندھ سرکار میں آگئیں اہم تبدیلیاں، کس وزراء کو کونسا قلمدان ملا اور کون ہوا ناراض؟ اہم خبر آگئی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بعض وزراء کے قلمدان تبدیل کر دیے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے 4 وزراء کے قلمدان تبدیل کردیے ہیں، ناصر حسین شاہ کو محکمہ اطلاعات اور سعید غنی کو محکمہ تعلیم کا اضافی قلمدان سونپ دیاگیا، محکمہ محنت کا قلمدان بھی سعید غنی کےپاس رہےگا۔

محکمہ اینٹی کرپشن کا قلمدان صوبائی وزیر جام اکرام دھاریجو کے سپرد کیا گیا ہے، وزراء کے قلمدانوں کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

قبل ازیں ذرائع کا کہنا تھا کہ سعید غنی کو محکمہ تعلیم اور ناصرشاہ کو محکمہ اطلاعات کا قلمدان سونپنے کا فیصلہ ہوا ہے، جام اکرام دھاریجو کو محکمہ اینٹی کرپشن کا وزیر بنایا جائے گا جب کہ سہیل انور سیال سے اینٹی کرپشن کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ ہوا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2uY4Bfs

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times