Wednesday, August 5, 2020

کشمیریوں کی آواز نے بھارتی غنڈہ گردی کا گلا گھونٹ دیا، پاکستانی فلم میں ہرپہلو بے نقاب

اب بھارت کے اس غیر قانونی اقدام کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔
گزشتہ برس 5 اگست کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے اسے اپنے ساتھ غیر قانونی طریقے سے ضم کر لیا تھا۔

اب بھارت کے اس غیر قانونی اقدام کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔

خطے میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے اور لاک ڈاؤن میں کشمیریوں کی زندگی کا عکس دکھانے کے لیے ہدایت کار ابراہیم بلوچ نے 'آرٹیکل 370' کے موضوع پر ایک مختصر فلم بنائی ہے۔

اس مختصر فلم کی کہانی ایک حاملہ لڑکی گلِ رانا کے گرد گھومتی ہے جو کہ مقبوضہ کشمیر میں رہتی ہے اور لاک ڈاؤن کے بعد اس کا شوہر لاپتہ ہو جاتا ہے۔

فلم 'آرٹیکل 370' میں اداکارہ مریم نفیس نے کشمیری حاملہ لڑکی گلِ رانا کا کردار ادا کیا ہے جب کہ اس فلم کو مدیحہ مجید نے 'سی پرائم' کے بینر تلے ریلیز کیا ہے۔

خیال رہے کہ 5 اگست کو بھارت کے اس غیر قانونی اقدام کو ایک سال مکمل ہونے پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 'یوم استحصال' بھی منایا گیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/30ynGSs

0 comments:

Popular Posts Khyber Times