Wednesday, August 5, 2020

رمضان شوگر ملز کیس: شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد

 رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے
احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کر دی، دونوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ نیب پراسکیوٹر نے کہا شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر آج فرد جرم عائد ہونی چاہیے، قانون کے مطابق ملزمان کے وکلا کے پاس کوئی جواز موجود نہیں ہے۔

عدالت نے گزشتہ سماعت پر حکم دیا تھا کہ اگلی سماعت پر فرد جرم عائد ہونی ہے، ٹرائل کے دروان گواہوں کو عدالت میں پیش کریں گے۔

وکیل حمزہ شہباز نے کہا ایک موقع دے دیں آج فرد جرم عائد نہ کریں، جس پر جج احتساب عدالت نے کہا یہ کیس بڑی دیر بعد فرد جرم کے لیے فکس ہوا ہے، اگر آپ 10 گھنٹے بھی بحث کریں گے میں سننے کے لیے تیار ہوں، آپ آج ہی دلائل مکمل کریں، فرد جرم سے متعلق فیصلہ آج ہی کرتے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2XxpxVU

0 comments:

Popular Posts Khyber Times