
سعودی حکومت نے اچانک پاکستانیوں کو گرفتار کر کے جیلوں میں ڈالنا شروع کر دیا، گرفتار پاکستانیوں نے وزیر اعظم سے معاملے پر مدد کی اپیل کر دی، متاثرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارت خانے بھی داد رسی نہیں کر رہا۔
سعودی عرب میں روزگار کے سلسلے میں مقیم پاکستانیوں نے ویڈیو پیغام بتایا ہے کہ انہیں پولیس بغیر کسی وجہ کے گرفتار کرکے جیلوں میں بند کر رہی ہے، جو بھی پاکستانی نظر آتا ہے اسے بغیر کسی جرم کے فوری طور پر حراست میں لے لیا جاتا ہے۔ پچھلے چند روز کے دوران تین ہزار سات سو سے زائد پاکستانی گرفتار کئے جاچکے ہیں۔
گرفتاریوں کے پیش نظر لوگوں نے خود کو گھروں میں از خود سے نظر بند کرلیا ہے۔حتی کہ کھانے پینے کی اشیا لینے بھی نہیں نکل پارہے ہیں اچانک سے پیدا ہونے والی اس صورت نے سب کو پریشان کر دیا ہے۔
ہماری شکلیں سعودیوں کو پسند نہیں تو پھر ہمیں ویزے کیوں دیتے ہیں۔ پاکستانی سفارت خانہ بھی اس سلسلے میں مدد اور رہنمائی نہیں کر رہا۔
گرفتار ہونے والوں نے خدشہ ظاہر کیا اور سوال کیا ہے کہ کہیں مسلمانوں کے نئے بلاک میں پاکستان کی ممکنہ شمولیت روکنے کے لیے دباو کے ہتھیار کے طور پر تو پاکستانیوں کا گرفتار نہیں کیا جارہا ہے؟
معاملے پر دفترخارجہ کسی قسم کے ردعمل سے ابھی تک گریزاں ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SxNHNK
0 comments: