Saturday, February 15, 2020

شہبازشریف نے مریم نواز کے حوالے سے ایسی بات کہہ دی جس سے سیاسی حلقوں میں کھل بلی مچ گئی

 شہبازشریف نے کہا ہے کہ دعا ہے کہ مریم نواز کو بھی اپنے والد کی تیمارداری کیلئے آنے کی اجازت مل جائے
اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے کہ دعا ہے کہ مریم نواز کو بھی اپنے والد کی تیمارداری کیلئے آنے کی اجازت مل جائے، والدہ بیماری کے باوجود یہاں آئی ہیں۔

یہ بات انہوں نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ میں مریم نواز کا کیس لگا ہوا ہے، دعا ہے مریم کو بھی والد کی تیمارداری کیلئے آنے کی اجازت ملے، ہماری والدہ بیماری کے باوجود بھائی کی عیادت کیلئے یہاں آئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کی مشاورت سے بینکوں کا ایک ایک روپیہ ادا کیا ہے، ماڈل ٹاؤن میں غیرقانونی چھاپے مارے جارہے ہیں، حکمران مشرف کا دور دہرا رہے ہیں، یہ لوگ اربوں روپے عوام کی جیب سے نکال چکے، ان کا اپنا منصوبہ بی آر ٹی کرپشن کی آماجگاہ بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے حلال کی روزی سے گھر خریدا ،انہوں نے اس پر یلغار کی، ہمارے حوصلے پاکستان کے ساتھ ہیں، بےروزگاری اور غربت کے خاتمے کیلئے شریف فیملی کھڑی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمان پر بغاوت کے مقدمے کی باتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کے خلاف بغاوت کامقدمہ کس بات پر بنایا جارہا ہے؟

مولانا نے نہیں بلکہ موجودہ حکمرانوں نے کہا تھا کہ ایوان میں سب چور ہیں، مولانا نے سول نافرمانی یا ٹیکس نہ دینے کی بات نہیں کی، مولانا نے کبھی پارلیمنٹ پر حملے کی دھمکی نہیں دی، بغاوت کا مقدمہ کس پر ہونا چاہئے، عام آدمی اچھی طرح سمجھتا ہے۔

شہباز شریف نے بتایا کہ نوازشریف سے مشاورت کے ساتھ بینکوں کو پونے 6 ارب روپے ادا کئے، دوبارہ اقتدار ملا تو کبھی قرضہ معاف نہیں کروایا، مشرف دور میں بھی گھر، دفتر اور فیکٹریاں بند کی گئیں، موقع ملا تو ملک میں خوشحالی کا سفر دوبارہ شروع کریں گے، نواز شریف نے5 ہزار میگا واٹ گیس سے چلنے والے پلانٹ لگائے یہ لوگ آج وہی گیس کے پلانٹ بیچنا چاہتے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UWHTPM

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times