Saturday, February 15, 2020

صحرائے ریگستان میں جیپ ریلی، پیراگلائیڈرزکا ہوا شاندار مظاہرہ

 پیراگلائیڈرزکا شاندار مظاہرہ
لیاقت پورصحرائے ریگستان قلعہ ڈراور کے مقام منعقد ہونے والی 15 ویں سالانہ جیپ ریلی کے موقع پر پیراگلائیڈرز کی جانب سے پیراگلائیڈنگ کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

پنجاب بھر سے نامور پیراگلائیڈرز نے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا جس نے چولستان جیپ ریلی کی رونق کو نہ صرف دوبالا کردیا۔

آسماں پر خوبصورت رنگوں کی بہار کا سماں باندھنے پر ان پیراگلائیڈرز کو ہزاروں شائقین نے خوب انجوائے کیا آسمان پر لہراتے بل کھاتے اور ہوا کا سینہ چیرتے ہوئے یہ پیرا گلائیڈرز جب جیپ ریلی روٹ قدیم تاریخی ورثہ قلعہ ڈیراور اور اہم مقامات سے گزرتے تو ہزاروں افراد اس منظر سے نہ صرف محظوظ ہوتے بلکہ دل کھول کر ان خوبصورت کھیل کا مظاہرہ کرنے والے پیرا گلائیڈرز کو داد دیتے ہوئے دیکھائی دئیے،پیرا گلائیڈنگ ایونٹ کا انعقاد پنجاب فلائنگ کلب کے ملک ادریس شہاب نے کیا ۔

 

اس کھیل کے شرکاء کا کہنا تھا کہ حکومت سیرو سیاحت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ایسے ایونٹس پر دیگر دلچسپ کھیلوں کے انعقاد کو بھی یقینی بنائے تاکہ ملک کے تاریخی ورثوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے علاوہ ملکی و غیرملکی سیاحوں کو ہرطرح کی سرگرمیوں سے بھرپور انداز کے ساتھ محظوظ ہونے کا مکمل موقع مل سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چولستان جیپ ریلی کے منعقد ہونے والے اس ایونٹ کے موقع پر انہیں پیرا گلائیڈنگ کرکے بہت اچھا لگا اور شائقین سے ملنے والی داد اور حوصلہ افزائی کو ن پیرا گلائیڈرز نے اپنے لئے انمول اعزاز قرار دیا ہے۔

شرکاء کا کہنا تھا حکومت سپورٹس گیمز کے انعقاد کو سرکاری سطح پر منعقد کروانئے  تاکہ ثقافتی ورثوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے علاوہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ بھی مل سکے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UV5kbX

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times