Tuesday, February 18, 2020

نیب میں دوبارہ طلبی، لیگی رہنما کو فیملی جائیدادوں سے متعلق تفصیلات ساتھ لانے کی ہدایت

نیب میں دوبارہ طلبی، لیگی رہنما کو فیملی جائیدادوں سے متعلق تفصیلات ساتھ لانے کی ہدایت
مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کو آج قومی احتساب بیورو (نیب) نے آج 11 بجے طلب کر رکھا ہے۔

رانا ثنااللہ نیب کی جوائنٹ انوسٹیگیشن ٹیم کے روبرو آج پیش ہوں گے جب کہ لیگی رہنما کو فیملی اراکین کی جائیدادوں سے متعلق تفصیلات ہمراہ لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ 2 جنوری کو جمع کروائے گئے اثاثہ جات پرفامہ سے متعلق بھی وضاحت مانگی گئی ہے کہ جائیدادوں کو بنانے کے لیے سورس آف انکم کیا تھا، تحریری وضاحت دیں کاروبار کیسے شروع کیا، اس کے لیے سرمایہ کہاں سے آیا، تحریری وضاحت ہمراہ لائیں آپ کی فیملی کے دیگر اراکین کے اثاثے کتنے ہیں اور ان میں کتنا اضافہ ہوا۔

رانا ثنااللہ وضاحت دیں کہ آپ نے فیملی اراکین کو تحائف کی صورت میں کیا کیا دیا، وضاحت دیں جو تحائف دیےاس رقم کا سورس کیا تھا، تحریری وضاحت دیں جن کاروبار میں شراکت داری ہے اس سے متعلق بھی تفصیلاً جواب ہمراہ لائیں جب کہ غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق بھی بتایا جائے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SXwUmh

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times