Saturday, January 16, 2021

ملیشیا میں پھنسے پاکستانی مسافر اسلام آباد پہنچ گئے

ائیر پورٹ

قومی ایئر لائن کی کوالالمپور پرواز کے مسافروں کی بڑی تعداد اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

پی آئی اے کی کوالمپور پرواز کے مسافروں کی متبادل ذریعے سے واپسی ہو گئی ہے، 118 مسافر براستہ دبئی پرواز نمبر ای کے 614 کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے۔

قومی ایئر لائن کے ترجمان نے بتایا کہ یہ پرواز پاکستانی وقت کے مطابق دبئی سے شام 7 بج کر 36 منٹ پر روانہ ہوئی تھی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ایک پرواز کیو آر 632 دوحہ سے شام 8 بج کر 20 منٹ پر روانہ ہوئی ہے جو 54 مسافروں کو لے کر رات 1 بج کر 40 منٹ پر اسلام اباد پہنچے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پی آئی اے کے 777 بوئنگ طیارے کو کوالالمپور ایئر پورٹ پر روک لیا گیا تھا، طیارے کو لیز کمپنی کو ادائیگی نہ ہونے پر روکا گیا تھا۔

آج اس سلسلے میں انکشاف ہوا کہ ملائیشیا میں پی آئی اے کے طیارے کو روکنے میں مبینہ طور پر بھارتی لابی کی سازش شامل ہے، لیز پر لیے گئے طیارے کی کمپنی کا مالک اور اہم شعبوں پر تعینات ڈائریکٹر کا تعلق بھارت سے ہے۔

ملائیشیا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ کا کہنا تھا کہ معاملہ قانونی ہے اور پی آئی اے کے قانونی ماہرین ہی اسے دیکھیں گے، البتہ ہائی کمیشن پی آئی اے اور قانونی ماہرین کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3ipqRTV

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times