Sunday, February 2, 2020

اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی بڑی کاروائی، کراچی سے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد

 فیڈرل بی ایریا میں ایک بند مکان سے بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد
حساس اداروں اور پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ نے مشترکہ کارروائی کے دوران فیڈرل بی ایریا میں ایک بند مکان سے بھاری مقدار میں گولہ بارود اور سیٹلائٹ فون برآمد کرلیا ہے۔

کراچی میں حساس اداروں اور پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ نے فیڈرل بی ایریا میں واقع ایک مکان پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران مکان سے 60 دستی بم، 10ڈیٹونیٹر، 9 مارٹر گولے، 2خودکار بندوقیں، 38 ایس ایم جی رائفلز اور ان کے 75 میگزین کے علاوہ بڑی تعداد میں گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مکان کئی ماہ سے بند تھا، کارروائی کے دوران سیٹلائٹ فون اور پاسپورٹ بھی ملے ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں گولہ بارود اور اسلحہ کسی بڑی کارروائی کے لیے چھپایا گیا تھا



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2uXKOfS

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times