Sunday, February 2, 2020

واٹس ایپ نے پاکستان میں بڑا فیچر متعارف کرادیا

 بڑی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ڈارک موڈ فیچر متعارف کرادیا
پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ڈارک موڈ فیچر متعارف کرادیا ہے۔

واٹس ایپ نے گزشتہ برس ہی صارفین کو ڈارک موڈ فیچر متعارف کرانے کی خوش خبری سنائی تھی، جس پر کام جاری تھا البتہ چند تکنیکی وجوہات کی بنا پر ٹیم نے کام روک دیا تھا۔

واٹس ایپ نے بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ڈارک موڈ فیچر کو آزمائشی طور پر متعارف کرادیا، اس سے قبل آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم کے بیٹا ورژن پر بھی ڈارک موڈ تھیم متعارف کرائی جا چکی۔

واٹس ایپ ڈارک موڈ فیچر سے بیک گراؤنڈ سیاہ ہوجائے گا جس سے موبائل کی روشنی (برائٹ نیس) کم ہوگی یوں صارف کے موبائل کی بیٹری زیادہ دیر تک چلے گی۔

اگر آپ اینڈرائیڈ بیٹا ورژن استعمال کرتے ہیں تو اپنے واٹس ایپ پر ڈارک موڈ فیچر استعمال کرسکتے ہیں۔

فیچر استعمال کرنے کا طریقہ

واٹس ایپ کھولیں، پھر اس کے سیٹنگز والے آپشن میں جائیں۔ سیٹنگز میں جانے کے بعد ’چیٹس‘ کے آپشن پر کلک کریں جہاں تھیم لکھا نظر آئے گا۔

تھیم پر کلک کریں گے تو یہاں آپ کے سامنے تین آپشنز ’سسٹم ڈیفالٹ، لائٹ، ڈارک‘ کے نام سے نظر آئیں گے۔

اگر آپ ڈارک پر کلک کریں گے تو واٹس ایپ ڈارک موڈ فیچر آن ہوجائے گا۔

اگر آپ کو سیاہ واٹس ایپ پسند نہ آئے تو اسی طرح مینیو میں جاکر اسے تبدیل بھی کرسکتے ہیں۔

 

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2uegyNP

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times