Saturday, February 1, 2020

پی پی میں باپ بیٹے اور ن لیگ میں چچا بھتیجی کی سیاسی لڑائی ہوگی، شیخ رشید

پی پی میں باپ بیٹے اور ن لیگ میں چچا بھتیجی کی سیاسی لڑائی ہوگی، شیخ رشید
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی پی میں باپ بیٹے اور ن لیگ میں چچا بھتیجی کی سیاسی لڑائی ہوگی، نوازشریف کو وطن واپس آتے ہوئے نہیں دیکھ رہا۔

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ لندن سے ہم پہلے کس کو واپس لائے ہیں جو نواز شریف کو لائیں گے، ن لیگ کا مطالبہ کیا تھا سب کو معلوم ہے، لوٹی ہوئی دولت باہر ہے اس لیے یہ لوگ پاکستان میں رہنا نہیں چاہتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک سے باہر جانا ہی ان کاماسٹر پلان تھا، نواز شریف کو آتا اور مریم کو کہیں جاتے ہوئے نہیں دیکھ رہا، حکمرانی کے دن بہت جلدی سے نکلتے ہیں، اپوزیشن کے دن لمبے ہوتے ہیں، حکومتی اتحادی کہیں نہیں جارہے۔ کراچی کے مسائل ہیں اور ایم کیوایم پاکستان مسائل کا حل چاہتی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ مسلم لیگ ق بیانات دے رہی ہے لیکن حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، چوہدری شجاعت ذمہ دار ہیں، آئندہ ہفتے ملاقات ہوگی، پی ٹی آئی کا خزانہ عمران خان ہے اور اتحادیوں کے پاس دوسرا آپشن نہیں ہے، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن ختم ہے۔ فضل الرحمان کبڈی کھیلے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فصل الرحمان جلسےجلوس کریں گے لیکن وہ خطرہ نہیں ہیں، ملک کے جیسے حالات ہیں عمران خان کو نہیں ہلایا جاسکتا، معاشی لحاظ سے کچھ مسائل آئیں گے لیکن معیشت بہتر ہوگی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UjNzmG

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times