Saturday, February 1, 2020

امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک

امریکی ریاست فلوریڈا کے چرچ میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک
امریکی ریاست فلوریڈا کے چرچ میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

فائرنگ کا واقعہ ری ویرا ساحل پر ایک شخص کی تدفین کے بعد پیش آیا جس کے باعث 15 سال کے نوجوان سمیت ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

بتایا گیا ہے کہ ابھی تک واقعے میں ملوث کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا جاسکا جبکہ پولیس نے علاقے کو آمد و رفت کے لئے بند کر دیا ہے، دوسری جانب زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے امریکہ میں تسلسل کے ساتھ فائرنگ کے واقعات پیش آرہے ہیں جس میں بے گناہ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔

اس ضمن میں مطالبہ کیا جارہا ہے کہ اسلحہ رکھنے کی آزادی پر قدغن لگائی جائے لیکن تاحال اس سلسلے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکا ہے۔

 

 یاد رہے گزشتہ سال امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جب کہ پانچ زخمی ہوگئے تھے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فائرنگ کولمبیا روڈ پہ کی گئی جو وائٹ ہاؤس سے تقریباً تین کلومیٹر دوری پہ واقع ہے۔

فائرنگ کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پرپہنچی اور اس نے ارد گرد کے تمام علاقے کو آمد ورفت کے لیے بند کردیا۔ ملزم کے حوالے سے تاحال کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

پولیس حکام کے حوالے سے عالمی خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجوہات کا بھی فی الوقت تک تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔

امریکی صدر کے دفتر وائٹ ہاؤس کے اطراف سے چند دن قبل جاسوسی کے آلات بھی برآمد ہوئے تھے جن کے متعلق عالمی خبررساں ادارے نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ اسرائیل کی جانب سے نصب کیے گئے تھے جب کہ اسرائیل نے اس سے انکار کیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3b5yr28

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times