Saturday, February 1, 2020

وفاقی فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے نئے چیئرپرسن کی تعیناتی، نوٹیفکیشن جاری

 فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی گریڈ 22کی ممبر ایڈمن کو قائم مقام چیئرپرسن ایف بی آر تعینات
وفاقی فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی گریڈ 22کی ممبر ایڈمن کو قائم مقام چیئرپرسن ایف بی آر تعینات کر دیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی گریڈ 22کی ممبر ایڈمن نوشین جاوید امجد کو قائم مقام چیئرپرسن ایف بی آر تعینات کر دیا ہے جو چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی رخصت کے دوران فرائض انجام دیں گی۔ ایف بی آر کے نوٹیفکیشن میں نوشین جاوید امجد کی بطور قائم مقام چیئرپرسن ایف بی آر تعیناتی کی معیاد درج نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور چیئرمین ایف بی آر کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرنے کی افواہیں سرگرم ہیں، ٹیکس وصولیوں کے ہدف میں 265 ارب روپے کی کمی کے باوجود جنوریکی ٹیکس وصولیوں میں سو ارب روپے کے شارٹ فال کے بعد شبرزیدی بیماری کی دو ہفتے کی رخصت پر کراچی روانہ ہوگئے تھے۔

ابھی بھی چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی ابھی دو ہفتے کی چھٹی بھجوائی گئی ہے اور اس مدت کے ختم ہونے کے بعد اس میں مزید توسیع بھی ہوسکتی ہے اور یہ بھی ممکن ہے خرابی صحت کے باعث وہ عہدہ برقرار نہ رکھ سکیں اور ان کی جگہ نیا چیئرمین تعینات کردیا جائے تاہم اس بارے میں اگلے چندروز میں صورتحال واضع ہوگی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/31m6SNp

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times