
تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران مافیا نے ملک میں چینی اور آٹا کی برآمد پر پابندی کے باوجود سبسڈی دے کر برآمد کی اور جان بوجھ کر قلت پیدا کی اب سبسڈی دینے کا اعلان کر کے عمران مافیا نے اپنی چوری کا پول کھول دیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ شوگر ایڈوائزری بورڈ نے اٹھائیس جنوری کو پابندی کے لئے ای سی سی سے رجوع کرنے کا کہا تھا مگرعمران مافیا نے چینی کی ایکسپورٹ پر پابندی لگانے میں اتنا وقت جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی تجوریاں بھرنے کے لئے لگایا،اگر ملک میں چینی کی قلت نہیں تھی تو اکتیس جنوری کو تین لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی حکومت نے منظوری کیوں دی؟۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے اسمگل اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی جبکہ چینی اور آٹا باہر بیچ کرجیبیں بھرنے والوں نے حکومت سے سبسڈیز بھی لے لی۔
لیگی ترجمان نے الزام عائد کیا کہ حکومت میں بیٹھا چینی اور آٹا مافیا ایک طرف عوام کو لوٹ رہا ہے تو دوسری طرف خزانے پرہاتھ صاف کررہا ہے،درآمد پر پابندی کا مطلب مافیا ملک میں چینی کی موجودہ زیادہ قیمت ہی برقرار رکھنا چاہتا ہے۔
اس موقع پر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب نے غریبوں کو لوٹنے والے مافیا پر حکومتی خزانے کا منہ کھول دیا ہے ، سال دوہزار انیس میں جو ایکسپورٹ ہوئی اس پر حکومت نے چینی ملوں کو سبسڈی ادا کی ،مہنگائی کی اصل وجہ بجلی، گیس کے نرخ میں اضافہ اور ٹیکسوں کی بھرمار ہے،قوم کو ابھی تک نہیں بتایا کہ کس نے ذخیرہ اندوزی کی ، کس نے مال کمایا؟ کس نے کتنا آٹا اور چینی باہر بیچی ؟
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Se5XvF
0 comments: