Tuesday, February 11, 2020

کامیاب جوان پروگرام کی پنجاب میں انٹری، آج منصوبے کا اہم مرحلہ شروع

وزیراعظم عمران خان کے کامیاب جوان پروگرام نے پنجاب میں انٹری ڈال دی ہے
وزیراعظم عمران خان کے کامیاب جوان پروگرام نے پنجاب میں انٹری ڈال دی، پنجاب کے نوجوانوں کو قرض کی تقسیم آج سے شروع ہوگی۔

صدر مملکت عارف علوی سیالکوٹ سے چیکس کی تقسیم کا آغاز کریں گے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ صدر نوجوانوں کےلئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 3ہزار نوجوانوں کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس منصوبے کا حصہ بنایا جائے گا، منصوبے سے فائدہ اٹھا کر نوجوان لاکھوں ڈالرز کما سکتے ہیں، صدر بھی کامیاب جوان پروگرام میں متحرک کردار ادا کریں گے۔

کامیاب جوان پروگرام کے پہلے مرحلے میں100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، پروگرام کے تحت1 سے50 لاکھ تک کے چیک نوجوانوں کو دئیے جائیں گے۔ پروگرام کے تحت فاٹا اور قبائلی اضلاع سمیت ملک بھر سے نوجوانوں کو رقوم کی ادائیگی ہوگی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/38m2NeO

0 comments:

Popular Posts Khyber Times