
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا جبکہ ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ کابینہ کو بجلی کے بل کے طریقہ کار پر بریفنگ دی جائے گی۔
کابینہ اجلاس کے دوران احساس پروگرام میں ارکان پارلیمنٹ کو شامل کرنے پر بریفنگ دی جائے گی اور دیا میر بھاشا ڈیم پر واپڈا سیکورٹی فورس کے لیے 433 ممنوعہ بور لائسنس جاری کرنے کی منظوری بھی دیے جانے کا امکان ہے۔
اجلاس میں کابینہ آڈٹ اورسائٹ بورڈ کے ارکان کے استعفوں اور نئی تعیناتیوں کی منِظوری کے علاوہ نیشنل سیکورٹی ڈویژن کے رول آف بزنس میں ترمیم کی منظوری بھی دے گی جبکہ انڈس واٹر کمشنر کی خالی عہدے پر تعیناتی کی منظوری کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے۔
کابینہ کو نیشنل ایجوکیشن پلان 2020 پر بریفنگ دی جائے گی اور خصوصی عدالت برائے انسداد منشیات کے جج کی تعیناتی کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کا معاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہو گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SXuG7C
0 comments: