Monday, January 6, 2020

آرمی ایکٹ ترمیمی بل کے حوالے سے اہم خبر آگئی، حکومتوں کی کوششیں رنگ لے آئیں

قومی اسمبلی
قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے بعد آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظوری کیلئے آج قومی اسمبلی میں پیش کیاگیا۔

قومی اسمبلی کا اہم ترین اجلاس11 بجے اسپیکر اسدقیصر کی زیرصدارت طلب کیا گیا جس میں تمام پارلیمانی پارٹیوں نے شرکت کی اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور کرلیا گیا۔

وزیر دفاع پرویز خٹک قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کی رپورٹ اجلاس میں پیش کریں گے۔ اجلاس کے 13 نکاتی ایجنڈے میں آرمی ایکٹ 1952، پاکستان ائر فورس ایکٹ اور نیول آرڈیننس میں ترمیم کے بل شامل ہیں۔

ایجنڈے میں دو توجہ دلاؤ نوٹسز اور صدارتی خطاب پر اظہار تشکر کی قرارداد بھی موجود ہے۔ چئیرمین قائمہ کمیٹی دفاع پاکستان آرمی ایکٹ، پاکستان ائیر فورس ایکٹ اور پاکستان نیوی آرڈیننس میں مز ید ترمیم کے متعلق رپورٹ پیش کریں گے۔

وزیر دفاع آرمی ایکٹ، پاکستان ائیرفورس ایکٹ اور پاکستان نیوی آرڈیننس میں ترامیم کی علیحدہ علیحدہ تحاریک پیش کریں گے۔ قومی اسمبلی سروسز چیفس بارے قانون سازی کی علیحدہ علیحدہ منظوری دے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2020 بل منظور کیا تھا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2sSmGL7

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times