Monday, January 6, 2020

وزیراعظم مشرقِ وسطہ کے کشیدہ حالات کے بعد 31 جنوری کو کس اہم ملک کا دورہ کریں گے؟ اندر کی کہانی سامنے آ گئی

وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان 31 جنوری کو ملائیشیا کا دورہ کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد سے اہم ملاقات کریں گے جس میں امت مسلمہ کے اتحاد پر بات چیت ہوگی۔

وزیراعظم ملائیشین ہم منصب کو ملائیشیا سمٹ میں عدم شرکت کی وجوہات سے بھی آگاہ کریں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے کولالمپور سمٹ میں شرکت کرنی تھی جس میں 52 ممالک کے 400 نمائندے سمیت 250 سیاستدان، صدور اور رہنما شریک ہوئے تھے۔

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے علاوہ ترک صدر رجب طیب اردگان، قطری امیر شیخ تمیم بن حم آل ثانی اور ایران کے صدر حسن روحانی کو بھی کولالمپور سمٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب اور بحرین کا دورہ کیا تھا جس کے بعد اطلاع آئی کے عمران خان کولا لمپور سمٹ میں شرکت نہیں کریں گے۔

وزیراعظم پاکستان کو 18دسمبر کو کوالالمپور سمٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی لیکن ان کے سعودی عرب، بحرین اور سوئٹزرلینڈ کے دوروں کے باعث کوالالمپور سمٹ میں شرکت ممکن نہ ہوسکی۔

عمران خان نے سوئزر لینڈ میں مہاجرین کے لیے ہونے والےسمٹ میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی اور ان کو کولالمپورسمٹ میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے پراعتماد میں لیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/35uFVHV

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times