
بلال آصف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی پہلی میوزک ویڈیو کا پوسٹر جاری کیا جس کے مطابق گانے کا نام اکھیاں رکھا گیا ہے،جب کہ گانے میں ایک نئی ماڈل کو لیا گیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ وہ اپنے پہلے گانے کی ویڈیو جاری کرنے کیلئے بہت پرجوش ہیں برائے مہربانی اس پوسٹ کو لائک اور اپنی رائے سے آگاہ کریں، یہ گانا میں نے خود لکھا اور گایا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں بہت پرامید ہوں کہ آپ لوگوں کو یہ پسند آئے گا،واضح رہے کہ بلال آصف پہلے بھی ڈریسنگ روم میں گنگنانے کی وجہ سے کافی مشہور ہیں۔-
اس سے قبل بلال آصف کی گانا گاتے ہوئے کئی مرتبہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں اور صارفین نے ان کی آواز کی تعریف بھی کی تھی جب کہ مداح پرامید ہیں کہ ان کا یہ گانا بھی لوگوں کو پسند آئے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3atxXm6
0 comments: