Monday, January 20, 2020

لاہور ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

لاہور ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
لاہور میں فیروز پور روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں فیروزپور روڈ پر ٹرالر اور موٹر سایئکل میں تصادم ہوا،تصادم کے نتیجے میں موٹر سایئکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ چلڈرن اسپتال کے قریب پیش آیا،اطلاع ملنے پر نصیر آباد پولیس موقع پر پہنچی اور جاں بحق شخص کی لاش کو اسپتال منتقل کیا،مرنے والے شخص کی شناخت سنیل اسلم کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق متوفی یوحنا آباد کا رہائشی تھا،لاش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے،جبکہ ٹرالر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2GbcEro

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times