
ایک میم ایسی بھی تھی جس نے پاکستان کے سابق کرکٹر ” دانش کنیریا “ کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا جس سے ظاہر ہو تاہے کہ انہوں نے ڈرامہ بھی نہیں دیکھا۔
سوشل میڈیا پر اس وقت ڈرامے کے ہیرو ” دانش “ کے انتقال پر میمز کی بھر مار ہے اور اسی طوفان میں ’ عمران چوٹانی ‘ نامی صارف نے بھی اپنا حصہ ڈالا اور ایک میم بنا کر شیئر کی جس نے پاکستان کے سابق کرکٹر دانش کنیریا کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا۔
ٹویٹر صارف نے سندھ کے سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کی تصویر کے ساتھ میم بنائی اور اس پر درج کیا کہ ’’ دانش کنیریا کی موت کا سن کر بہت افسوس ہوا “ ، اب دراصل یہ ڈرامے پر بنایا جانے والا ایک مذاق تھا کیونکہ ماضی میں قائم علی شاہ کی بہت سی میمز سوشل میڈیا پر گھومتی رہی ہیں جن میں وہ اکثر نام بھول جایا کرتے تھے ۔
اب اس میم سے پاکستان کے سابق کرکٹر دانش کنیریا کا بھی سامنا ہوا جسے دیکھ کر وہ بہت شدید پریشان ہو گئے اور انہوں نے اسے ری ٹویٹ کرتے ہوئے سخت رد عمل دیا ۔ دانش کنیریا کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ” یہ کیا بکواس ہے، مسٹر عمران چوٹانی میں زندہ ہوں، میں نہیں جانتا کہ یہ پوسٹ اصلی ہے یا نہیں ؟۔“
What rubbish? I am alive Mr Imran Chotani. I don’t know if this post is true! pic.twitter.com/WSAiMfcen8
— Danish Kaneria (@DanishKaneria61) January 25, 2020
یاد رہے کہ دانش کنیریا نے 61 ٹیسٹ میچوں اور 18 ون ڈے میں میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/30SNM16
0 comments: