
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر امریکی میگزین فارن پالیسی کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا شکر الحمداللہ، جیت سچائی کی ہوتی ہے، اللہ تعالیٰ کےفضل وکرم سےسچ کی فتح ہوئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے بھارت اپنے جھوٹے دعوؤں سمیت گرنے والے دوسرے طیارے پر سچ بولے اور اپنے نقصانات کی صحیح تصویر سامنے لائے۔
میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ میں کہا بھارت زیادتیوں خصوصاً مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا جائزہ لے، خطے کو امن، خوشحالی اور ترقی کی ضرورت ہے۔
Allah be praised, truth always prevails. Time for India to speak truth about false claims & actual losses on their side including the second aircraft shot down by Pakistan. India needs introspection especially over atrocities in IOK. Region needs peace, progress & prosperity. https://t.co/5eCsQDSDYD
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) April 5, 2019
یاد رہے امریکی میگزین فارن پالیسی نے پاکستان کے تمام ایف سولہ طیارے گرانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا قرار دیتے ہوئے ایف سولہ طیارہ موجود ہونے کی تصدیق کردی تھی۔
امریکی میگزین فارن پالیسی کے مطابق پاکستان کی دعوت پر امریکی حکام نے پاکستانی ایف سولہ طیاروں کی گنتی کی اور تمام طیارے موجود تھے، کوئی بھی پاکستانی ایف سولہ طیارہ غائب نہیں تھا، بھارتی حکومت نے عالمی برادری کےسامنے غلط بیانی کی۔
امریکی جریدے کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان پرایف سولہ طیاروں کے استعمال سے متعلق کوئی پابندی نہیں ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Ig6RTB
0 comments: