
تفصیلات کے مطابق مبشر لقمان نے اپنی گفتگو کاآغاز کیا اور کہا کہ ”کچھ دونوں سے حریم شاہ اور صندل خٹک کی سٹوری چل رہی ہے ، یہ تو ان کے اصلی نام نہیں ہے ، اب تو ساروں کو پتا بھی چل گیا ہو گا کہ وہ جعلی ناموں سے آپریٹ کر رہی ہیں کیونکہ ان کے شناختی کارڈسنا ہے ایک اہم خاتون شخصیت نے سوشل میڈیا پر لیک کر دیئے گئے اور وہ ان کو تڑیاں دینا شروع ہوگئیں کہ اب ہم تمہارے اوپر آ رہی ہیں ۔
اس موقع پر رائے ثاقب کھرل نے اپنی بات شروع کی اور کہا کہ ” ایک خاتون وزیر نے حریم شاہ اور صندل خٹک کی ذاتی تفصیلات لیک کی ہیں ، جب میں نے تھوڑی سی تحقیقات کیں کہ کوئی کسی کی معلومات کیوں لیک کرے گا تو پتا چلا کہ اس خاتون وزیر کی بھی حریم شاہ اور صندل خٹک کے پاست ویڈیوز موجود ہیں ۔سینئر صحافی رائے ثاقب کھرل نے مبشر لقمان کے ساتھ گفتگو کے دوران بتایا کہ ”حریم شاہ کے پاس فواد چوہدری اور خاتون وزیر کی ویڈیوز موجود ہیں ، وہ خاتون وزیر جو ہنستی ہیں تو بارش ہو جاتی ہے ، وہ کہتی ہیں کہ وزیراعظم اتنا ہینڈسم ہے ، اللہ کا کرم ہے ۔“صحافی رائے ثاقب کھرل نے کہا کہ میں کسی کانام نہیں لوں گا۔
یاد رہے کہ کچھ دن قبل سوشل میڈیا پر حریم شاہ اور صندل خٹک کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تصاویر وائرل ہوئیں جس کے ذریعے انکشاف ہواکہ حریم شاہ اپنے لیے فرضی نام استعمال کر تی آ رہی تھیں جبکہ ان کا حقیقی نام فضاءحسین ہے اور ان کا تعلق مانسہرہ کے ایک گاﺅں سے ہے ۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QKS9qE
0 comments: