Saturday, January 18, 2020

پنجاب کے باسیوں کیلئے اٹھایا بڑا قدم، وزیراعلیٰ بزدار نے اہم منصوبے کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار
پنجاب حکومت نے صحت کے شعبے میں خون کے امراض سے بچاؤ کیلئے اہم اقدام کا فیصلہ کیا یے، اس حوالے سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ برائے امراض خون کے قیام کی منظوری دے دی۔

 پنجاب انسٹی ٹیوٹ برائے امراض خون کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ادارے کے قیام کی منظوری دے دی۔

عثمان بزدار نے میڈیا کو بتایا کہ منصوبے کے حوالے سے ضروری اقدامات جلد طے کئے جائیں، منصوبے پر عمل کے لیے ماہرین سے رابطہ کرکے مشاورت کی جائے۔

انہوں نے بتایا کہ امراض خون میں مبتلا افراد خصوصاً بچوں کی جان بچائی جاسکے گی، اہم منصوبے کو رواں برس فعال کیا جائے، بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر کےلیے وسائل میں کمی نہیں آنے دیں گے، صحت کی سہولتوں کو خوب سے خوب تر بنا رہے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2R7Pety

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times