Saturday, January 18, 2020

لائیو ٹاک شو میں بوٹ لانے کا معاملہ، وفاقی وزیر فیصل واوڈا پر عدالتی تلوار لٹکنے لگی

وفاقی وزیر فیصل واوڈا پر عدالتی تلوار لٹکنے لگی
لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نا اہلی کیلیے دائر درخواست سماعت کیلیے مقرر کر دی۔

چیف جسٹس مامون رشید شیخ پیر کو درخواست پر ابتدائی سماعت کرینگے، درخواست امن ترقی پارٹی کے چیئرمین فائق شاہ نے ایڈووکیٹ میاں آصف کی وساطت سے دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ فیصل واوڈا نے لائیو ٹاک شو میں مسلم لیگ ن پر بوٹ پالش کرنے اور چاٹنے کے سنگین الزامات عائد کیے، انھوں نے ملکی اداروں پر سنگین سیاسی الزامات لگا کر اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔

یاد رہے وفاقی وزیر نے لائیو ٹاک شو میں بوٹ لے کر سیاسی حریفوںکو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد وہ خود تنقید کے زد میں ہیں وزیر اعظم نے بھی اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فیصل وواڈا پر کسی بھی ٹاک شو میں شرکت کے لیے دو ہفتون کی پابندی عائد کی تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/36aE8Ii

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times