Friday, January 31, 2020

تبدیلی سرکار کی بڑی کامیابی، امریکا نے بالآخر پاکستان کے سلامتی کے ماحول میں بہتری کو تسلیم کیا

امریکا نے بالآخر پاکستان کے سلامتی کے ماحول میں بہتری کو تسلیم کیا ہے
پاکستان نے کہاہے کہ امریکا کی نئی سفری ہدایات میں پاکستان کے سلامتی کے ماحول میں بہتری کو تسلیم کیاگیاہے جوکہ درست سمت میں ایک قدم ہے۔

دفترخارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے ایک بیان میں کہاہے کہ پاکستان نے ملک بھرمیں سیکیورٹی بہتربنانے کیلئے بھرپور کوششیں کی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سلامتی کے بہتر ماحول کے نتیجے میں اقوام متحدہ نے پاکستان کو اپنے اہلکاروں کیلئے دوبارہ''فیملی اسٹیشن'' قراردیا۔

ترجمان نے کہاکہ برطانیہ نے بھی پاکستان کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات کا اعتراف کرتے ہوئے اپنی سفری ہدایات پرحال ہی میں نظرثانی کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی آزادانہ ویزا پالیسی اور سیاحت کیلئے سازگار ماحول کے باعث ہم پُرعزم ہیں کہ دنیا بھرسے بڑی تعداد میں سیاح پاکستان آئیں گے۔

ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے کہاکہ سلامتی کی بہترصورتحال کی وجہ سے اقتصادی سرگرمی کے مواقع بڑھے ہیں اور ملک میں براہ راست سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3b3EXWU

0 comments:

Popular Posts Khyber Times