
وفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کو کہا ہے کہ جعلی ریفنڈ میں ملوث ٹیکس افسران کے خلاف کارروائی شروع کی جائے، جتنی جلد ریفنڈ میں رقم ادا کی گئی ہے واپس لی جائے۔
وفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کو 45دن میں جعلی ریفنڈ کے معاملے پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس محتسب نے 2011سے2014 کے جعلی ریفنڈ کیسز کا ازخود کارروائی میں فیصلہ دیا، ان لینڈ ریونیو افسران نے ریڈ الرٹ کے باوجود ریفنڈ جاری کیے، ریفنڈ کیسز میں جعلی ریفنڈ کے نام پر حکومت کو 40 ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔
ذرائع کے مطابق یہ جعلی ریفنڈ 2010 سے 2014 کے دوران جاری ہوئے تھے، ان جعلی ریفنڈ کا مرکز ریجنل ٹیکس آفس تھا، کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آف کراچی چیف کمشنر کو کارروائی کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/36JEOEH
0 comments: