Thursday, January 30, 2020

عوام سر پکڑ کر بیٹھ گئی، دودھ کی قیمت میں خاطر خواہ اضافہ

دودھ کی فی کلو قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے
غریب عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرگیا، دودھ کی فی کلو قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

حیدرآباد میں ڈیری فارمرزایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی، اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ دودھ کی فی کلو قیمت میں10روپے اضافے کی منظوری مل گئی ہے۔

دودھ کی فی کلو قیمت میں 10سے12روپے اضافی کی منظوری دی گئی، حیدرآباد میں یکم فروری سے فی کلو دودھ 108روپے میں دستیاب ہوگا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت معاملے کا نوٹس لے۔

خیال رہے کہ گیس، پیٹرول، بجلی، آٹا، چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد اب ڈیری فارمز ایسوسی ایشن نے بھی دودھ کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ غریب عوام پر مسلسل مہنگائی کا بم گرایا جارہا ہے۔

ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ فوری طور پر ان کو درپیش مسائل کو حل کرائے، بصورت دیگر موجودہ صورتحال میں ہم دودھ کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرسکتے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/36ICGgL

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times