Thursday, January 30, 2020

کرونا وائرس، دبئی میں حفاظتی ماسک کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

 دبئی میں مقیم شہریوں نے کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے حفاظتی ماسک خریدنا شروع کردیے
متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں مقیم شہریوں نے کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے حفاظتی ماسک خریدنا شروع کردیے، جس کے پیش نظر میڈیکل اسٹور مالکان اور دکانداروں نے ماسک کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا پے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی کے شہریوں نے محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہونے والے الرٹ کے بعد کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے چہرے پر لگانے والے ماسک خریدنا شروع کردیے ہیں۔

شہریوں کی بڑی تعداد نے ماسک خریدے تو دکانداروں نے موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے ان کی قیمت کو 600 درہم تک بڑھا دیا۔ دبئی میں ماسک کی قیمت 100 درہم تھی جسے اب میڈیکل اسٹور مالکان نے بڑھا کر 700 درہم کردیا ہے۔

دوسری جانب دبئی اتھارٹی نے تمام دکانداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ چہرے پر لگانے والے ماسک کو اصل قیمت پر ہی فروخت کریں، اگر کسی نے اضافی رقم وصول کی تو اُس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

دبئی اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سب سے اعلیٰ کوالٹی کے ماسک (این 95) کی سرکاری قیمت 150 درہم ہے لہذا عوام اضافی قیمت میں نہ خریدیں۔

اتھارٹی نے تمام کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مارکیٹ کی طلب کے حساب سے مال تیار کریں اور دکانوں پر مال کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2uQn4KA

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times