Thursday, January 30, 2020

گھڑی کی قیمت سن کر امریکی فوجی بے ہوش، دلچسپ خبر آگئی

نیلامی میں پیش کی جانے والی گھڑی کی قیمت سنتے ہی بے ہوش
کوئی بھی چیز نیلامی میں پیش کرنے والے کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ اس کی چیز کی اچھی بولی لگے اور وہ زیادہ سے زیادہ داموں میں ہی فروخت ہو سکے۔

آج آپ نیلامی کے حوالے سے ایک ایسے شخص کے بارے میں جاننے والے ہیں جو نیلامی میں پیش کی جانے والی گھڑی کی قیمت سنتے ہی بے ہوش ہوگئے۔

نیویارک میں ایک امریکی فضائیہ کے اہلکار نے 1974 میں ایک گھڑی خریدی تھی اور انہوں نے یہ گھڑی 345 ڈالرز میں خریدی تھی۔

پرانی اشیاء کی نیلامی میں انہوں نے بھی اپنی گھڑی پیش کردی لیکن جب ان کی گھڑی کی قیمت کا تخمینہ 7 لاکھ ڈالرلگایا گیا تو یہ اس کی نئی قیمت سن کر حیران اور پریشان ہی ہوگئے۔

گھڑی کی قیمت کا 7 لاکھ ڈالرز تخمینہ لگا تو سابق امریکی فوجی بے ہوش ہی ہوگئے اور ان کا کہنا تھا کہ کیا آپ مجھ سےمذاق کررہےہیں؟

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق فوجی نے70کی دہائی میں لی گئی گھڑی استعمال ہی نہیں کی تھی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2GQoAPX

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times