Thursday, January 30, 2020

کرونا وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے سبب پاکستان کو اہم قدم اٹھانا پڑ گیا۔۔۔ تفصیلات آگئیں

سول ایوی ایشن اتھارٹی
کرونا وائرس کے ملک میں پھیلنے کے خدشے کے سبب پاکستان نے چین کے لیے فضائی آپریشن معطل کردیا۔

کرونا وائرس کے معاملے پر پاکستان نے چین کے لیے فضائی آپریشن معطل کردیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہدایات جاری کی ہیں کہ چین کے لیے فوری طور پر تمام فلائٹ آپریشنز کو معطل کردیا جائے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ابتدائی طور پر تمام فلائٹس آپریشن کی 2 فروری تک معطلی کا فیصلہ کیا گیا ہے، 2 فروری کے بعد پاکستان چین کے درمیان فضائی آپریشن سے متعلق جائزہ لینے کے بعد دوبارہ فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: چین کا پاکستانیوں کے بارے میں فیصلہ

گزشتہ روز معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس چین سمیت 15 ممالک میں پھیل چکا ہے جبکہ اس وقت چین میں موجود ہمارے پیاروں کے حق میں یہ سب سے بہتر ہے کہ ان کو وہاں سے نہ نکالا جائے۔

اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ 'صحت عامہ کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے،



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Of0Usr

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times